پونچھ وراجوری ۔ جموں ہوائی سروس

 پونچھ//کفر ٹوٹاخدا خدا کرکے کے مصداق بالآخرراجوری اور پونچھ سے جموں کیلئے ہوئی سروس کا آغاز ہونے جارہاہے ۔اس بات کا امکان ہے کہ گیارہ ستمبر سے پونچھ اور راجوری سے جموں کیلئے ہوائی سروس شروع ہوجائے گی ۔ذرائع کے مطابق 11ستمبر سے پونچھ سے جموں کے لئے ہوائی سفر کا باضابطہ آغاز ہو جائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ قبل ازیں8ستمبر کو پہلی ٹرائل سروس چلے گی اور پھر11ستمبر سے باضابطہ سروس کا آغازہوگا۔ابتداء میںیہ سروس فی الحال ہفتہ میں محض دو دن یعنی پیر اور سنیچر کو ہوگی جس کے لئے کرایہ 4000چار ہزار روپے متعین کیاگیاہے ۔جانکاری کے مطابق جہاز کے سفر کے لئے آن لائن بکنگ 09ستمبر سے شروع ہو جائے گی ۔دریں اثناء ذرائع نے بتایاکہ راجوری سے بھی اسی روز سروس ہورہی ہے جس کیلئے بھی بکنگ پہلے کرناپڑے گی ۔ راجوری سے جموں اور جموںسے راجوری سروس کا بھی ایسا ہی شیڈیول رہے گاتاہم اس سفر کا کرایہ 2000روپے رکھاگیاہے ۔