پونچھ میں یوٹی سطح کے لڑکیوں کے ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز

حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے صدر مقام پر محکمہ کھیل کی جانب سے گرلز انڈر 14 اور انڈر 19 کے لئے انٹر ڈسٹرکٹ یو ٹی لیول ہاکی ٹورنامنٹ کا یہاں سنتھیٹک ہاکی گراؤنڈ، بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، پونچھ میں ڈائرکٹر وائی ایس ایس جے اینڈ کے یو ٹی ایس راجندر سنگھ تارا جے کے اے ایس کی سرپرستی میں افتتاح ہوا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح ایس پی پونچھ سچن گپتا نے کیا، یہ ٹورنامنٹ دو دن تک کھیلا جائے گا جس میں انڈر 14 کی تین ٹیمیں اور انڈر 19 کیٹیگری میں چار ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ جموں اور بارہمولہ انڈر 19 بوائز کیٹیگری کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔اس دوران جموں نے بارہمولہ کو 9-0 گول سے ہرا دیا سپریہ نے چار گول اور انجلی نے تین گول کئے جبکہ کومل اور کرن نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں پلوامہ نے جموں کو 2-0 گول سے شکست دی انڈر 14 کیٹیگری میں پلوامہ کی طرف سے خنساء سجاد اور طیبہ جاوید نے ایک ایک گول کیا۔ قبل ازیں ڈی وائی ایس ایس او پونچھ مول راج اتم نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور تقریب کے بارے میں بریفنگ دی .اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے نوجوان کھیلوں کے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں پورے جوش و خروش اور کھیل کود کے ساتھ کھیلنے کو کہا۔ اس موقع پر موجود دیگر لوگوں میں روپندر کور پرنسپل بی ایچ ایس ایس پونچھ، نردوش کمار منیجر اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ، پریم پرکاش لوتھرا ریٹائرڈ ڈی وائی ایس ایس او، نرجیت سنگھ ریٹائرڈ زیڈ پی ای او، تمام زونز کے زیڈ پی ای اوز اور وائی ایس ایس ڈپارٹمنٹ کے دیگر فیلڈ اسٹاف شامل تھے۔ وجے کمار پی ای ایم نے افتتاحی تقریب کی نظامت کی۔