پونچھ//عشرت حسین بٹ//سرحدی ضلع پونچھ میں جمعرات کو دیر گئے ہند پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق پونچھ کے سرحدی علاقہ گلپور سکٹر کے کھڑی کرماڑا میں ہند پاک افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا جو شام 5;40سے 6;15 بجے تک جاری رہا۔ اس دوران دونوں اطراف سے رک رک کر فائرنگ ہوتی رہی تاہم دونوں طرف سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی