پونچھ میں کیپکس ، بی اے ڈی پی اور قبائلی منصوبے کا جائزہ لیا

پونچھ//سیکرٹری قبائلی اَمور محکمہ ،ضلع پونچھ کے ترقیاتی اِنچارج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے ڈسٹرکٹ کیپکس ، بی اے ڈی پی ، قبائلی بہبود اور نوجوانوں کی شمولیت کے اِقدامات کے تحت اَضلاع میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔عوامی فائدے کے لئے بڑے متعددنئے منصوبوں پربھی اتفاق کیا گیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اِندرجیت ، سیکرٹری ایڈ وائزری بورڈ مختار احمد ، ڈائریکٹر پلاننگ شمع ان احمد ، ایس ایس پی وِنودکمار ، اے ڈی ڈی سی عبدالستار ، اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت ضلعی اور سیکٹوریل اَفسران موجود تھے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مختلف منصوبوں اور سکیموں کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی جن میں ڈسٹرکٹ کیپکس،مرکزی معاونت والی سکیمیں، ٹرائبل پلان ، مشن یوتھ اور بی اے ڈی پی شامل ہیں۔سیکرٹری قبائلی امور ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے محکموں سے کہا کہ وہ کیپکس اور سی ایس ایس کے تحت منصوبوں اور کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے فوری اِقدامات کریں۔اُنہوں نے دیہی ترقیاتی کاموں میں ٹینڈرنگ کی سست رفتاری ، مشینوں اور ٹرانسفارمروں کی مرمت میں تاخیر کا سخت نوٹس لیا ۔اُنہوں نے تمام ضلعی اَفسران سے کہا کہ وہ ٹینڈر شدہ کاموں کے آغاز میں تیزی اور نادہند گان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں ۔ اُنہوں نے ٹرائبل پلان اور بارڈر ائیریا ڈیولپمنٹ پروگرام کا تفصیلی کا جائزہ لیا۔محکموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ وقت پر کام کرنے والے فنڈس کے نتائج پر مبنی اِستعمال کو یقینی بنائیں۔قبائلی اَمور محکمہ نے رواں مالی سال کے دوران ضلع پونچھ کے لئے 38کروڑ روپے کے منصوبوں اور سکیموں کی منظوری دی ہے جس میں 12سمارٹ سکولوں کا قیام ، اِی ایم آر ایس مینڈھر میں ہوسٹل اور اِنتظامی بلاک ، پونچھ میں ٹرانسفارمر بینک ، قبائلی عجائب گھر اور تحقیقی مرکز ، 18گائوں میںعوامی بنیادی ڈھانچے کی ترقی،بہرام گالہ میں قبائلی ٹرانزٹ رہائش ،صحت کا بنیادی ڈھانچہ ، موبائل ڈسپنسریاں ،ویٹرنری ڈسپنسریاں ، ہینڈ پمپوں کی تنصیب، میکنیکل ورکشاپ ، کمیونٹی ہال ، لائبریری ، سیاحتی بنیادی ڈھانچہ ، دو مِلک وِلیج ، بھیڑ اور ڈیری فار شامل ہیں۔یوتھ انگیج منٹ پرگرام کے حوالے سے تبادلہ خیا ل ہوااور 5 کروڑ روپے کی فنڈنگ فراہم کرنے پر اِتفاق کیا گیا جس میں کونسلنگ سینٹروں ، لائبریری ، کھیل سامان اور ٹورنامنٹس کی ترقی ، یوتھ کلبوں کو 60 لاکھ کی گرانٹ اِن ایڈ ، خود روزگار سکیموںکے لئے فنڈنگ بشمول ممکنہ ، تیجسونی سمیت سیلف ہیلپ روزگار سکیمیں اور سرحدی گولہ باری اور شورش کے متاثرین کی خاطر پہل شامل ہیںاور ڈی ایل ٹی ایف کو تیجسونی کے تحت 399 اور اور ممکن کے تحت 134 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن کی فنڈنگ مشن یوتھ کرے گی۔سیکرٹری قبائلی اَمور شاہد اِقبال چودھری نے ہوسٹل کے فرنیچر کے لئے 75 لاکھ روپے کی منظور ی بھی دی جبکہ محکمہ کی طرف سے قبائلی طلاب کو سکالر شپ کے لئے 4.30 کروڑ روپے اور پونچھ کے مختلف زونوں کے 11منتخب سکولوں میں سہولیات کی خاطر 2.20 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔ پونچھ میں 24 کروڑ رپے کی لاگت سے اکلاویہ ماڈل رہائشی سکول کے قیام کی تجویز محکمہ قبائلی اَمور نے پیش کی ہے جس کے لئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے کہا گیا ہے کہ وہ پی ڈبلیو ڈی کے ذریعے اراضی اور ڈی پی آر مرتب کریں۔ ای ایم آر ایس تمام جدید سہولیات کے ساتھ 600 طلباء کے لئے رہائشی سکول ہوگا۔مزید کہا گیاکہ قبائلی محکمہ کی مربوط گائوں کی ترقیاتی سکیم کے تحت ضلع کے 56 گائوں کی ترقی پر بھی تبادلہ خیال ہوا جس کے لئے محکموں سے کہا گیا کہ وہ گرام پنچایتوں کی فعال شمولیت کے ساتھ مؤثر منصوبہ بندی کریں۔
 
 
 

ماسک کے بغیر مارکیٹ آنے والے افراد کو انتباہ

آپکاٹیسٹ ہوگا اور مثبت آنے کی صورت میں قرنطینہ مرکز منتقل ہونگے: ڈی سی رام بن

 محمد تسکین
بانہال//ضلع انتظامیہ رام بن نے ضلع بھر کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ مارکیٹ کی جگہوں پر ماسک پہنے بغیر نہ آئیں ورنہ بنا ماسک کے آنے والوں کا موقع پر ہی RATٹیسٹ کیا جائے گا اور کووڈانیس کے نمونے پازٹییو آنے کی صورت میں آپ کو سرکاری کورنٹائین سینٹر بھیج دیا جاسکتا ہے ۔جموں اور وادی کشمیر میں کووڈ کے کیسوں میں تیزی سے ہورہے اضافے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے ایک ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے ضلع رام بن کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈانیس کی وبا کے پیش نظر بنا ماسک لگائے بازاروں کا رخ نہ کریں اور ماسک پہننا اپنے اوپر لازمی کریں۔ واضح رہے کہ ضلع رام بن میں اب تک چھ ہزار سے زائد افراد کے کووڈانیس نمونے مثبت آئے ہیں جبکہ ضلع کے 67افراد کووڈانیس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بنے ہیں۔ ہفتے کی صبح تک ضلع رام بن میں کووڈانیس ایکٹیو پازٹییو کیسوں کی تعداد چھ تھی اور انہیں گھروں میں قرنطین کیا گیا ہے۔ 
box

ڈوڈہ میںکورونا کے 2 نئے معاملات 

۔2 مریض صحتیاب ،483310 ٹیکے لگائے گئے 

اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ میں کورونا وائرس کے صرف 2 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور دو مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کووڈ جانچ کے دوران دو افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے اور دو مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد سمٹ کر 26 و شفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 7724 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے 133 افراد فوت ہوئے ہیں اور 483310 ٹیکے لگائے گئے ہیں۔