پونچھ میں کھیلا جا رہا لڑکیوں کا ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

حسین محتشم

پونچھ//لڑکیوں کے انڈر 14 اور 19 کے لئے انٹر ڈسٹرکٹ یو ٹی لیول ہاکی ٹورنامنٹ سنتھیٹک ہاکی آسٹرو ٹرف شہید منجیت سنگھ میموریل ماڈل ہائر سکینڈری سکول بوائز پونچھ میں اختتام پذیر ہوا۔ محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس (ڈی وائی ایس ایس) جے اینڈ کے کے زیر اہتمام دو روزہ ٹورنامنٹ میں یونین ٹیریٹری کے مختلف اضلاع سے پرجوش شرکت کی گئی۔اس دوران انڈر 14 میں ڈسٹرکٹ پونچھ نے پلوامہ کو 4-0 گول سے شکست دے کر ٹائٹل ٹرافی جیت لی۔ کنیشا پوری نے دو گول، جپنیت اور سیرت نے ایک ایک گول کیا اور انڈر 19 کیٹیگری کے فائنل میں جموں نے پونچھ کو 4-0 گول سے شکست دی، انجلی نے دو گول کئے، کومل اور جانوی نے ایک ایک گول کیا چمپئن شپ کا مقصد مسابقتی جذبے کو فروغ دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا، ایونٹ میں مختلف زمروں میں شرکت دیکھنے میں آئی، جس میں مہارت کو ظاہر کرنے اور جموں و کشمیر کی ٹیم کو 68 ویں نیشنل اسکول گیمز میں مزید شرکت کے لئے ابھارنے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ انسپکٹر مختیار احمد ایس ایچ او سرنکوٹ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی تھے جنہوں نے نوجوانوں کی ہمہ جہت ترقی میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ نہ صرف کھیلوں میں بلکہ تعلیمی میدان میں بھی بہترین کارکردگی کے لئے کوشش کریں۔انہوں نے ذاتی ترقی کے لئے متوازن نقطہ نظر کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر محکمہ کھیل کے ضلعی اور تحصیل سطح کے افسران کے علاوہ شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ ٹورنامنٹ مول راج اتم ڈسٹرکٹ یو سپورٹ اینڈ سروس افیسر پونچھ کی مجموعی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پرکھلاڑیوں میں ٹرافی اور اسناد تقسیم کی گئی۔ میچوں کی ذمہ داری ٹیکنیکل پینل کو سونپی گئی تھی جس میں راجندر سنگھ طوفان، ہرمک سنگھ، روچیکا شرما، وکاس شرما، محمد شوکت، ریتیکا شرما، کیولدیپ سنگھ شامل تھے۔