پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین فائرنگ کا تبادلہ

سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج نے منگل کو پونچھ ضلع میں کنٹرول لائن پر گولیوں کا تبادلہ کیا۔

دفاعی ترجمان کے مطابق پاکستانی افواج نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں صبح ساڑھے دس بجے کے قریب بھارتی ٹھکانوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا تاہم اس سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق بھارتی افواج نے بھی جوابی کارروائی عمل میں لائی۔