سرینگر/پانچ دن کی خاموشی کے بعد بھارت اور پاکستان کی افواج نے سوموار کو ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر گولیوں کا تبادلہ کیا۔
حکام کے مطابق دونوں ممالک کی افواج نے پونچھ کے کیرنی علاقے میں ایک دوسرے کے ٹھکانوں کوچھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ صبح ساڑھے دس بجے کے آس پاس پیش آیا جس کے بعد آخری اطلاعات ملنے تک طرفین کے درمیان وقفے وقفے سے گولیاں چل رہی تھیں۔