سرینگر/ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن پر ہند۔پاک افواج کے مابین سوموار کوکراس فائرنگ کے واقعہ میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے ۔
خبر رساں ایجنسی جی این ایس کے مطابق پاکستانی افواج نے بھارتی ٹھکانوں کو پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں آج صبح نشانہ بنایا۔
بھارتی افواج نے بھی گولیوں کا جواب دیدیا اور یوں کراس فائرنگ کا آغاز ہوا۔
اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار گولی لگنے کے نتیجے میں زخمی ہوگیا جس کو نزدیکی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔
آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں کراس فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔