پونچھ میں کرایہ کی تشخیصی کمیٹی کا اجلاس ۔13 مقدمات کو منظوری دی گئی ،سرکاری املاک کی حفاظت پر زور دیا گیا

 حسین محتشم

پونچھ// ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی (DRAC) نے ڈپٹی کمشنر یاسین ایم چوہدری (IAS) کی صدارت میں مختلف محکموں کے کرائے کے تعین کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کی۔ کمیٹی نے تمام 13 مقدمات کی منظوری دی جو بحث کے لئے پیش کئے گئے تھے۔ میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ظہیر احمد کیفی، ایکس ای این (R&B) یاسر بشیر کھچلو، چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر ڈاکٹر ایس ایم یونس، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مہندر پال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہینڈلوم شازیہ رحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ رنجیت سنگھ، ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے عمارت کے مالکان کو بروقت کرایہ ادا کرنے اور سرکاری اور کرائے پر دئیے گئے املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا رینٹ اسسمنٹ کمیٹی کے تمام 13 کیسز کی منظوری کے فیصلے سے متعلقہ محکموں اور عمارت کے مالکان کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا اس سے توقع کی جاتی ہے کہ ہموار کام کاج اور کرایہ کی بروقت ادائیگی میں سہولت ملے گی، جو کہ سرکاری دفاتر اور محکموں کے مناسب کام کے لئے بہت ضروری ہے۔