پونچھ میں کانگریس کا اجلاس منعقد

 پونچھ// انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے پو نچھ کے ڈاک بنگلہ میں ایک اجلاس زیر قیادت چوہدری عبدالغنی منعقد کیا گیا ۔اس موقعہ پر بلاک صدور کااعلان بھی کیاگیا ۔یہاں جاری پریس بیان کے مطابق بلاک سائیں بابا ننگالی صاحب کیلئے سیّد امیر حسین شاہ بلاک صدر ، جہانگیر ملک چیف آرگنائزر، بشیر بجران چیئرمین کو آرڈی نیشن کمیٹی ،بلاک ساتھرہ کیلئے معشوق سرپنچ بلاک صدر، حاجی محمد سلیم چیف آرگنائزر،غلام حسین چیچی چیئرمین کو آرڈی نیشن کمیٹی ، بلاک منڈی کیلئے امیر الدین بلاک صد،ر چوہدری طارق چیئرمین کو آرڈی نیشن کمیٹی ،شفیق خان چیف آرگنائزر،بلاک لورن کیلئے چوہدری ذاکر حسین بلاک صدر، چوہدری محمد رشید چیف آرگنائزر، بلاک پونچھ رولر چوہدری باغ حسین بلاک صدر،چوہدی عبدالقیوم چیف آرگنائزر،راجا شیر خان چیئرمین کو آرڈی نیشن کمیٹی ،بلاک پونچھ اے کیلئے خان محمد بلاک صدر،شمس دین چیف آرگنائزر،غلام حسین چیئرمین کو آرڈی نیشن کمیٹی اور پونچھ اربن کیلئے سردار مہندر سنگھ کوبلاک صدر نامزد کیاگیا ۔سبھی کارکنان نے پارٹی ہائی کمان کاشکریہ ادا کیا ۔اپنے خطاب میںچوہدری عبدالغنی نے کہا کہ کارکنان کو متحدہو کر پارٹی کو مضبوط کرناہوگا۔انہوںنے بانڈی چیچیاں ،اڑائی، کھنیتر،جھلاس،ساتھرہ،اور فتح پور کے ہائی اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی مانگ کرتے ہوئے کہا کہ رہبرِ تعلیم اساتذہ کی بقایا تنخواہ واگزار کی جائے اور ان پر لاٹھیاں نہ برسائی جائیں۔انہوںنے پٹوارایسو سی ایشن ، کلریکل سٹاف اور دیگر ہڑتالی ملازمین کے مطالبات بھی پورے کرنے پر زور دیا ۔غنی نے ماہ رمضان کیلئے بجلی ،پانی اور اشیائے خوردنی کی فراہمی پر زورد یتے ہوئے کہاکہ ناجائز منافع خوری پر قدغن لگائی جائے ۔انہوںنے پالی ٹیکنک کالج و یونیورسٹی کیمپس کی تعمیر کی مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سکھ طبقہ کو اقلیت کا درجہ دیاجائے ۔ نعیم میر نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکی ہے اور ذاتی مفادات کے کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں حالات کشیدہ ہیں اور ملک کو تقسیم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔اجلاس میںگلزار جٹ ،چوہدری عبدالقیوم،یاسین سرپنچ، چوہدری طالب حسین ریٹائر ایس پی،منور حسین شاہ،امیر حسین چستی،راجہ اجمل خان،چوہدری محمد جمیل،حیات خان،تاج خان، فیض اکبر خان راٹھور،کمال دین،علی محمد ریٹائر ڈکیپٹن،چوہدری محمد اعظم،محمد اشرف نائب سرپنچ،عبدلقدیر،نذیر بجران وغیرہ بھی موجود تھے۔اس دوران کانگریس میں شامل ہونے والوں میںمنشی نذیر شیخ، سردار گرچرن سنگھ، میٹ محمد شفیع،مختار احمد،چوہدری نذیر،محمد شریف،چوہدری باغ حسین قابل ذکر ہیں۔