حسین محتشم
پونچھ//پونچھ پولیس نے چوری کا معاملہ چوبیس گھنٹوں کے اندر حل کرتے ہوئے دو چوروں کو گرفتار کرلیا اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔پولیس بیان کے مطابق04دسمبر2023 کو ستیش کمار ولد جگن ناتھ ساکن محلہ کھوڑی ناڑ پونچھ کی نے پولیس تھانہ پونچھ میں ایک تحریری شکایت درج کروائی تھی کہ وہ دونوں شوہر بیوی دونوں ٹیچر ہیں، ڈیوٹی پر گئے ہوئے تھے کہ پیچھے سے ان کے گھر میں چوری ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے ساڑھے نو بجے نکلے اور اور ساڑھے چار بجے واپس پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ ان کے گھر کے دروازے ٹوٹے ہوئے ہیں اور گھرکےقیمتی زیورات، جن میں دو عدد سونے کے کڑے ، ایک عددمنگل سوترا،تین عدد سونے کی انگوٹھیاں اور دیگر زیورات جن کی قیمت تقریباً ساڑھے چار لاکھ روپے بنتی ہے اور نقد رقم تقریباً 20000 روپے کچھ نامعلوم چور لیکر فرار ہوگئے ہیں۔اس دوران پولیس نے اس پر مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر نمبر 210/2023زیردفعہ 454/380آئی پی سی درج کرکے فوری طور پر کاروائی شروع کر دی۔ جرم کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے، افرط حسین ڈی وائی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی نگرانی میں اور ایس ایچ او پونچھ تھانہ دیپک پٹھانیاں کی قیادت میں مختلف پولیس پارٹیاں تشکیل دی گئیں جنہوں نے متعدد ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ انسانی اور تکنیکی انٹیلی جنس پیدا کرنے کے بعد متعدد مشتبہ افراد کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی گئی۔ مسلسل پوچھ گچھ کے دوراندو مشتبہ افراد راشد چک ولد عبدالحمید ساکن گاؤں جالیاں تحصیل منڈی عمر 24سال حال سکھا کٹھہ پونچھ تحصیل حویلی ضلع پونچھ اور صدام حسین ولد گلزار حسین ساکن تحصیل منڈی عمر 27 سال نے جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ان کے انکشاف پر دونوں ملزمان سے مختلف جگہوں سے سونے کی تمام اشیاء برآمد کر لی گئیں جبکہ چوری کی گئی نقدی سے ملزمان کے خریدے گئے کچھ کپڑے اورجوتے بھی فوری طور پر برآمد کر لیے گئے ہیں۔