حسین محتشم
پونچھ//ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر پونچھ اور ایس ایچ او پونچھ اور ان کی ٹیم نے تین رکنی نقب زن گینگ کو گرفتارکر لیا ہے اور گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپوں کی قیمتی زیور اور نقدی برآمد کر لیں ہیں۔ سنیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ روہت باسکوترا کے مطابق پونچھ میں لگاتار ہو رہی نقب زنی کی وارداتوں کے بعد انہوں نے ایک ٹیم ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر پونچھ کی نگرانی میں اور ایس ایچ او سریشور دیو سنگھ کی قیادت میں تشکیل دی تھی جن کو فوری طور ان نقب زنوں کی گرفتاری کا حکم دیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ٹیم نے اس دوران نقب زنوں کی تلاش شروع کر کے دیگر ذرائع کا تعاون حاصل کیا اور آخر کار کے تین رْکنی چور گینگ جن میں ظفر حسین ولد منیر حسین ساکن پوٹھہ، عباس خان ولد محمد ایوب خان سکنہ پوٹھہ، فرہیم اقبال ولد محمد اعظم سکنہ پوٹھہ کو گرفتار کر لیاگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے پندرہ تولہ سونا اور 25 ہزار روپے نقدی برآمد کر لئے گئے ہیں جبکہ دیگر تحقیقات جاری ہے۔ پو لیس کا کہنا ہے ملزمین طویل عرصے سے شہر کے مختلف علاقوں میں چوری کی وارداتیں انجام دے رہے تھے مزید تفتیش جاری ہے۔