پونچھ میں پریشر ہارن کا استعمال

حسین محتشم
پونچھ//ٹریفک پولیس کی جانب سے پونچھ میں پریشر ہارن لگانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد گاڑیوں موٹرسائیکلوں کے پریشر ہارن نکال کر ان کو ضبط کیا گیاجبکہ پریشر ہارن لگانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد لوگوں کے چلان بھی کاٹے گئے۔ ٹریفک افسران نے کہا کہ پولیس کی جانب سے ضلع میں ایک مہم چلا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کے دوران ان موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جن میں ماڈیفائڈ سائلنسر لگے ہوئے تھے، ساتھ ہی پریشر ہارن لگانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کیا گئی۔انھوں نے کہا کہ یہ سلسلہ آگے جاری رہے گی اور ماڈیفائڈ سائلنسر اور پریشر ہارن لگانے والوں کے خلاف مزید چالان/بند کی کارروائی کی جائے گی، تاکہ ٹریفک قوانین کی 100 فیصد تعمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس دوران غلط پارک کی گئی متعدد گاڑیوں کو کرین کے ذریعے ضبط کرکے پولیس تھانہ پہنچایا گیا۔