پونچھ میں ویکسین ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ شروع

 پونچھ//کووڈ-اْنیس ٹیکہ کاری کا تیسرا مرحلہ پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں بھی شروع ہوگیا ہے۔ اس مرحلے میں 18 سال سے زیادہ عمر کے ہر شخص کے ٹیکہ لگایا جائے گا۔ اس مرحلے کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے ۔ مرکزی حکومت کے ٹیکہ کاری مراکز پر پہلے کی طرح مفت جاری رہے گا۔پونچھ ضلع ہسپتال میں کووڈ-اْنیس ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلے میں ویکسین کی جائے گی ۔اس مرحلے کیلئے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔بدھوار کو بھی متعدد لوگوں نے کوڈ انیس ویکسین کے ٹیکے لگائے۔ضلع ہسپتال میں ٹیکا لگانے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول ساوجیاں انور خان نے کہا کہ کوڈ انیس کے دور میں یہ ویکسین بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق جن لوگوں کی ویکسی ینش ہو تی ہے ان پر کوڈ کا کم اثر ہوتا ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیتے ہوئے اپنے اپنے طبی مرکز پر پہنچ کر ضرور ٹیکے لگوائیں۔