پونچھ//میونسل کونسل پونچھ کی جانب سے پونچھ شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ کی جانب سے انسداد تجاوزات مہم جاری ہے۔شہر پونچھ کے صدر بازار خصوصی طور پر قلعہ پونچھ کے قریب لوگوں کی جانب سے کئے گئے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اس دوران غیرقانونی ٹھیلے، ہوٹلز کے چبوترے، سیڑھیاں، دیواریں، سن شیڈاورمختلف قسم کے بنائے گئے غیر قانونی ڈھانچے مسمار کئے جا رہے ہیں جبکہ غیر قانونی طور پر پارک کی گئی موٹر سائیکل کے ٹائروں سے ہوا بھی نکالی گئی۔پیر کے روز سے میونسپل کونسل کی جانب سے جو غیر قانونی تجاوزات ہٹائے گئے ان تجاوزات میں کیبن، ہوٹل کا سامان کرسیاں میزیں تخت لوہے کے اسٹال، پنکچر بنانے کا سامان، مرغیوں کے پنجرے ٹھیلے اور دیگر تجاوزات بھی ضبط کی گئی ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کونسل پونچھ مشتاق احمد نے بتایا کہ قصبہ پونچھ میں بازار میں،روڈ پر ، قلعہ پونچھ کے قریب لگے تجاوزات ہر حال میں ہٹائے جائیں گے۔ کی گئی کاروائی میں محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم کے ہمراہ پولیس اہلکاراران بھی موجود رہے۔ واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔
پونچھ میں ناجائز تجاوز کیخلاف میونسپل کونسل کی کارروائی
