پونچھ میں نئے تعینات چیف ایجوکیشن آفیسر کا خیر مقدم

پونچھ//ٹیچرز جائنٹ ایکشن کمیٹی پونچھ کے ایک وفد نے پونچھ میںنئے تعینات ہونے والے چیف ایجوکیشن آفیسر کو ان کے آفس میں جاکر مبارکباد پیش کی ۔نجم جعفری سینئر وائس چیئرمین جموں کشمیر اور سید شاہنواز ضلع صدر کی صدارت میں نئے آنے والے آفیسر کو ہار پہنا کر انہیں مبارکباد پیش کی۔ ان اساتذہ کا کہنا تھا پچھلے کئی عرصہ سے اساتذہ کافی پریشانیوں سے دوچار تھے کیونکہ چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری گلزار چوہدری کو ہی چارج تھا جس کی وجہ سے انہیں دو اضلاع کو چلانا کیلئے کہیں نہ کہیں دشواری پیش آ رہی تھی۔ اساتذہ نے اطمینان کا سانس لیتے ہوئے کہا اب ہمیں امید ہے نئے آنے والے آفیسر اساتذہ کو پریشان نہیں ہونے دیں گے ۔ چیف ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں ان کے جائز کاموں کو پورا کرنے میں دیر نہیں لگاؤں گا۔ جن اساتذہ نے چیف ایجوکیشن آفیسر سے ملاقات کی ان میں الطاف احمد چوہان ضلع سینئر ۔نائب صدر ، آجے کمار ینا زون صدر کنوئیاں ،سید محمد یوسف شاہ ذون صدر سرنکوٹ ، صدام حسین شامل ہیں۔