پونچھ میں منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام| 04 کلو منشیات اور 1لاکھ روپے نقدی برآمد، 04 افراد گرفتار

 
مینڈھر//جموں و کشمیر پولیس نے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ساتھ مل کر مینڈھر سب ڈویژن کے علاقے بالا کوٹ میں منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر کے دو گاڑیاں ضبط کیں اور ان کے قبضے سے ایک لاکھ روپے نقد اور چار کلو گرام منشیات برآمد کی۔
 
تفصیلات کے مطابق بھروانی گیٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران پونچھ پولیس کی ایک ٹیم نے بھارتی فوج کے ساتھ مل کر ایک تجارتی گاڑی کو روکا اورچیکنگ کے دوران شیراز احمد ولد محمد سرور سکنہ گلہوتی منجاکوٹ سے دو کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کے ہمراہ محمود خان ولد محمد اسلم سکنہ گلہوتی منجاکوٹ دونوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
 
پولیس نے ایک بیان میں بتایا کہ ملزمان سے مسلسل پوچھ گچھ کے دوران مزید 02 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔ گرفتار افراد کی شناخت انزار احمد ولد محمد خان سکنہ دھراٹی اور رفیق عظیم خان ولد بادل حسین خان ولد کلر موڑ مینڈھر کے طور ہوئی ہے۔ 
 
اُنہوں نے کہا کہ دونوں ست 2 کلو ہیروئن اور ایک لاکھ روپے نقدی برآمد ہوئے ہیں ۔ 
 
انچارج پولیس چوکی بالاکوٹ، پی ایس آئی سمن، ایس ایچ او میندھر منظور کوہلی اور ایس ڈی پی او مینڈھر شیزان بھٹ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بھارتی فوج کے ساتھ قریبی تال میل میں اے ایس پی مشیم احمد اور ایس ایس پی پونچھ روہت بسکوترہ کی نگرانی میں یہ کاروائی انجام دی۔