پونچھ میں مصوری مقابلے کا اہتمام کیا گیا

پونچھ// یوم اطفال کے موقعہ پر آزادی کا امرت مہااتسو کے ایک حصے کے طور پر پونچھ میں جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لینگوئجز راجوری، پونچھ کی جانب سے بوائز ماڈل ہائر سیکنڈری سکول پونچھ میں آن اسپاٹ پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیاگیاجس میں مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریباً 300 نوجوان ابھرتے ہوئے فنکاروں نے حصہ لیا اور مختلف موضوعات پر موقع پر ہی پینٹنگز بنائیں، یہ تقریب کووِڈ کے مناسب رویے کی پابندی کے ساتھ منعقد ہوئی۔تقریب میں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ عبدالمجید مہمان خصوصی تھے۔پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول پونچھ ایس سدرشن شرما مہمان اعزازی کی حیثیت سے موجود رہے۔شیخ پونچھ نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور کچھ نوجوان فنکاروں کے شاندار کاموں کو سراہا۔ مطارق محمود سیفی نے دیگر دو جیوری ممبران یعنی  عمر حسن اور شازب قیوم کے ساتھ نوجوان فنکاروں کے کام کا جائزہ لیا۔ اپنے خطاب میں ثقافتی سرگرمیوں راجوری پونچھ کے اسپیشل آفیسر ڈاکٹر علمدار آدم نے چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ اور پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بوائز پونچھ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کے کامیاب انعقاد کیلئے ہر طرح کا تعاون فراہم کیا۔