پونچھ میں’ فٹ انڈیادوڑ‘ کا اہتمام

پونچھ// جے اینڈ کے این سی سی کی پانچویں بٹالین پونچھ کے کمانڈنگ آفیسر کرنل شری کانت رائے کی قیادت میں ضلع پونچھ کے مختلف این سی سی اداروں کے تعاون سے "آزادی کا امرت مہااتسو" کے جشن کے طور پر فٹ انڈیا فریڈم دوڑ کا اہتمام کیاگیا جس میں پونچھ کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ لیفٹیننٹ جنرل بکرم سنگھ کی یاد گار منگناڑ سے شروع ہوئی پانچ کلومیٹر دوڑ کا اختتام گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکول پونچھ میں ہوا۔ اس دوڑ میں گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ، گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول پونچھ، گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول جھلاس ، گورنمنٹ ہائی اسکول منگناڑ، گورنمنٹ ہائی سکول کنویاں اور جے اینڈ کے این سی سی کی پانچوں بٹالین کے عملے نے جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔ دوڑ کے بعد ہائر سکنڈری اسکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں کمانڈنگ آفیسر کرنل شری کانت رائے نے تمام کیڈٹس کو خطاب کرتے ہوئے کامیابی کی تکمیل پر مبارکباد دی اور انہیں فٹنس کا پیغام پھیلانے کی ترغیب دی۔انھوں نے نوجوانوں کو این سی سی میں شامل ہونے کی ہدایت کی۔