پونچھ میں فوج کی بھرتی ریلی کے باہر دو گرینیڈوں سمیت لڑکا گرفتار: پولیس

سرینگر/پولیس نے سوموار کو دعویٰ کیا کہ اُنہوں نے پونچھ ضلع میں اُس مقام سے ایک لڑکے کو دو گرینیڈ وںسمیت گرفتار کرلیا جہاں فوج کی طرف سے ایک بھرتی ریلی منعقد ہورہی تھی۔

گرفتار شدہ، جس کا نام پوشیدہ رکھا گیا ہے، کے بارے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کالا کوٹ تحصیل راجوری کا رہنے والا ہے اور اُسے اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ دو ہینڈ گرینیڈ لیکر بھرتی ریلی کے مقام کی برف جارہا تھا۔

ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال کے مطابق گرفتار شدہ لڑکے سے پوچھ تاچھ ہورہی ہے۔