جموں// ضلع پونچھ کے بگھیال دارا علاقے میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی شام دیر گئے ہندوستان اور پاکستانی فوج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 35 سالہ خاتون زخمی ہوئی۔ پاکستانی فوج نے بگھیال علاقے میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی چوکیوں کے علاوہ عام آبادی والے علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔زخمی خاتون کی شناخت حنیفہ بی زوجہ نظام الدین کے بطور ہوئی ہے۔واقعہ کے فوراً بعد زخمی خاتون کو علاج ومعالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ گولی حنیفہ بی کو پائوں میں لگی ۔