راجوری //ہندوپاک افواج کے درمیان پیر کے رو زبھی فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہواتاہم اس دوران کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پونچھ کے کیرنی سیکٹر میں پاکستانی فوج کی طرف سے بھارتی فوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناگیا۔ فائرنگ اور گولہ باری کا یہ سلسلہ صبح 10بج کر30منٹ پر شروع ہوا جو دو گھنٹے تک جاری رہا۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ لگ بھگ دو گھنٹے فائرنگ اور گولہ باری ہوئی تاہم اس دوران کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ۔ادھراوڑی کے راجن وانی علاقے میں سوموار کو سرچ آپریشن اور فائرنگ کا سلسلہ دیر تک جاری رہا۔پولیس ذرائع کے مطابق اتوار اور سوموار کی درمیانی رات کو اوڑی کے راجن وانی علاقے میں فوج کی ایٹلری یونٹ پر تعینات سپاہی کو نزدیکی نالے سے کچھ مشکوک نقل حرکت محسوس ہوئی جس کے بعد علاقے کو فوج اور پولیس نے محاصرے میں لیا۔زرائع کے مطابق دن پر اِس علاقے کو محاصرے میں لیے کر سرچ آپریشن جاری تھا اور وقفے وقفے سے فائر نگ کی آوازیں بھی آتی تھی مگر دوسری جانب سے کوئی جوابی کاروئی نہیں ہوئی۔تا ہم دیر گئے تک کسی بھی ہلاکت یا گرفتاری کی کوئی اطلاع نہیں تھی
پونچھ میں فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ
