حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف مہم کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے لئے پونچھ پولیس نے غیر قانونی کان کنی میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی ہے۔اس دوران محکمہ کان کنی اور پولیس کے باہمی اشتراک سے سرحدی گاؤں اجوٹ میں ایک مشترکہ ٹیم نے سب انسپکٹر انیل شرما اورمحکمہ کان کنی نے کاروائی کرتے ہوئے کئی گاڑیوں کو ضبط کیا۔اس دوران JK12C2498 2، JK02AX7592 3، جے کے 128328 رجسٹریشن نمبر والی گاڑیوں کو تحویل میں لینے کے بعد ڈسٹرکٹ مائننگ آفیسر کو مطلع کیا گیا کہ ان گاڑیوں کو ایم ایم (آر اینڈ ڈی) ایکٹ 1957 کی خلاف ورزی پر ضبط کیا گیا۔ اس کے علاوہ موقع پر ہی غیر قانونی کانکنی کے ذریعے جمع ہونے والے ریت کے ڈھیروں کو تباہ کر دیا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اجوٹ کے علاقہ میں پولیس کی ٹیم نے غیر قانونی کان کنی پر 04 گاڑیوں کو حراست میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کی تھی۔ تمام کارروائی ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر پونچھ پنکج سودن جے کے پی ایس، ایڈیشنل ایس پی پونچھ مشیم احمد،ایس ایچ او پونچھ کنال سنگھ جاموال کی قیادت میں اور ایس ایس پی پونچھ یوگل منہاس جے کے پی ایس کی مجموعی نگرانی میں انجام پائی۔