حسین محتشم
پونچھ//عوام کی شکایات کے بعد ضلع پولیس پونچھ نے ایس ایس پی یوگل منہاس کی ہدایت پر صدر بازار میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیاں سڑک پر کھڑی نہ کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس دوران بازار میں سڑک پر کھڑی کی گئی مختلف گاڑیاں کرین کے ذریعے ضبط بھی کی گئی۔غور طلب ہے کہ پونچھ بازار میں لوگ کہیں بھی اپنی موٹر بائیک اور دیگر گاڑیاں کھڑی کر کے چلے جاتے ہیں جس کے بعد وہاں لوگوں کو چلنے میں اور دکانداروں کو کاروبار میں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے لوگوں نے شکایت کی تھی جس کے بعد ایس ایس پی کی ہدایت پر پولیس اس سلسلہ میں لگاتار کاروائی کر رہی ہے تاکہ غلط پارکنگ پر قدغن لگایا جا سکے۔