پونچھ میں صوبائی سطح کے ہاکی ٹورنامنٹ کاآغاز

پونچھ// محکمہ کھیل کی جانب سے پونچھ میں ڈویژنل سطح کے ہاکی کے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ۔اس سلسلہ میں ایک تقریب ہائر سکینڈری اسکول بوائز پونچھ میں منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اضافی ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کرشن لال شرما نے شریک ہوئے جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کی رسم افتتاح انجام دی۔اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیااور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ اعلیٰ کھیلوں کا مظاہرہ کریں گے۔ڈویژنل سطح کے اس انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ میں اضلاع پونچھ، راجوری، جموں اور کٹھوعہ سے 14 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 196 کھلاڑی شامل ہیں جن میں  126 لڑکے اور 70 لڑکیاں ہیں۔اس دوران افتتاحی میچ پونچھ اور راجوری کے لڑکوں کی ٹیموں کے درمیان گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کے بوائز کے گرائونڈ میں کھیلا گیا۔اس موقعہ پر سردار نرنجیت سنگھ انچارج محکمہ کھیل پونچھ، پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول بوائز پونچھ سدرشن کمار کے علاوہ مختلف اسکولوں کے اساتذہ اور کوچ صاحبان موجود تھے۔