پونچھ//انجمن جعفریہ پونچھ کے زیر اہتمام تلاش لیلۃ القدر کے حوالے سے19،21رمضان کی شب میں جہاں مجالس عزا کا اہتمام کیا گیا وہی 23ویں شبِ ماہ مبارک کو شب بیداری کا اہتمام کیا گیاجس میں سینکڑوں مومنین نے اعمال شب قدر انجام دیئے۔علی جامع مسجد پونچھ میں اس مبارک شب میں سب سے پہلے اعمال شب قدر انجام دیئے گئے اوربعد از آں با جماعت 100رکعت نماز جماعت پڑھی گئی۔شب بیداری کے دوران دعائے جوشن کبیر، دعائے توسل کے علاوہ اس شب میں پڑھی جانے وال ئے مخصوص سوروں کی بھی تلاوت کی گئی۔امام جمعہ وجماعت علی جامع مسجد پونچھ مولانا سید آل محمد نے کہا کہ روایات کے مطابق قرآن کریم ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میںسے کسی ایک رات میں نازل کیاگیا ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جہاں اہل سنت حضرات27ویں ماہ مبارک رمضان کو سب سے معتبر مانتے ہیں وہی فقہ جعفریہ کے مطابق قرآن پا ک کے نزول کی سب سے معتبر شب 23ماہ مبارک رمضان کی سمجھی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی سلسلہ میں علی جامع مسجد میں شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔
پونچھ میں شب بیداری کا اہتمام
