سری نگر//جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں سیکورٹی فورسز نے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز ایس ڈی پی او مینڈھر کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک دھاری دابسی علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک اے کے رائفل، میگزین ، دو پستول اور دوسرا قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 29/2022 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔