پونچھ میں سوئوچھتا ایکسپریس متعارف

 
پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد کی قیادت میں ریاست گیر گرام سواراج ابھیان کے تحت سوئوچھتا دیوس منایاگیا۔اس مہم کا آغاز پونچھ بس اڈہ سے ہوا ۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ضلع کمشنر ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی، اے ایس پی انوار الحق، اے سی ڈی مختار شیخ، ضلع پنچایت افسر مخلص قریشی، چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر ممتاز بھٹی و دیگر افسران بھی موجو دتھے ۔اس دوران سوئوچھتا ایکسپریس بھی متعارف کروائی گئی ۔واضح رہے کہ ساتھرہ بلاک کو پہلے سے ی او ڈی ایف قرار دیاگیاہے ۔ ضلع کمشنر نے سوئوچھ بھارت مشن مہم کو سوفیصد کامیاب بنانے پر زور دیا۔ اس دوران پونچھ کے سبھی آنگن واڑی مراکز ، ضلع ہسپتال، تین سب ضلع ہسپتال، 17 پرائمری ہیلتھ سنٹر، 27 این ٹی پی ایچ سیز اور 102 ہیلتھ مراکز پر بھی صفائی کی گئی۔