پونچھ میں رہائشی مکان ضبط کر لیاگیا

حسین محتشم

پونچھ//تحصیلدار حویلی پونچھ اظہرماجد نے پونچھ شہر کے محلہ ڈنگس وارڈ نمبر 5 میں ایک مکان کو تحویل میں لے کر اسے منسلک کر دیا۔ تحصیلدار نے یہ کارروائی پرنسپل اینڈ سیشن جج پونچھ کے حکم پر کی ہے۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے تحصیلدار نے بتایا کہ جائیداد کے تنازع کا مقدمہ پرنسپل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں چل رہا ہے،جس میں ادیش کمار اور طارق حسین کے درمیان تنازعہ ہے۔ انہوں نے بتایا اس سلسلہ میں عدالت سے انہیں ہدایات ملی تھیں۔ جس کے بعد اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے انہوں نے تحصیل نیاب اور پولیس کو ساتھ لیا مکان تحویل میں لے لیا۔