پونچھ میں رہائشی مکان خاکستر

 پونچھ//قصبہ پونچھ کے قاضی موہڑہ محلہ میں آگ کی ایک واردات میں رہائشی مکان خاکستر ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کو اس وقت رونما ہوا جب گھر کے سبھی افراد کہیں باہر گئے ہوئے تھے۔رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی اوراس کی لپٹیں آناًفاناً پھیل گئیں جس کی وجہ سے آس پاس کے رہائشی مکانات کوبھی  نقصان پہنچنے کا خدشہ پید اہواتاہم مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کرتے ہوئے فوری طور بچائو کارروائی شروع کی جبکہ فائر برگیڈکا عملہ بھی پہنچ گیا اورآگ کو مزید پھیلنے سے روک لیاگیا۔تاہم اس دوران رہائشی مکان خاکستر ہوگیا ۔یہ مکان محمد اشرف کاہے ۔ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات شرو ع کردی ہے ۔وہیں مقامی لوگوںنے فائر سروس پر لاپرواہی کا الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ اگر وقت پر کارروائی کی گئی ہوتی تو اتنا نقصان نہیںہوتا۔