پونچھ میں دیوالی کے پیش نظر مارکیٹ چیکنگ

 پونچھ// دیوالی کے پیش نظر پونچھ میں محکمہ امور صارفین کی طرف سے مارکیٹ چیکنگ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر پونچھ راہل یادو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرمحکمہ خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین طارق احمد چوہدری نے دیگرافسران کے ہمراہ پونچھ صدر بازار کا دورہ کر کے فروخت کی جا رہی اشیاء کا معائنہ کیا۔انہوں نے بس سٹینڈ پونچھ، قلعہ مارکیٹ، صدر بازار اور ہاتھی تھان بازار کے علاوہ دیگر محلہ جات میں چل رہی دکانوں میں بھی اشیاء اور قیمتوں کا جائزہ لیا اور گلی سڑی سبزیوں و دیگر سامان کو ضائع کیا۔اے ڈی نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ وہ صاف و شفاف سامان فروخت کریں اور ناجائز منافع خوری سے گریز کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ ہر ایک دکان میں ریٹ لسٹ چسپاں رکھی جائے اور زائد المیعاد سامان بھی فروخت نہ کیاجائے۔ انہوںنے انتباہ دیاکہ اگر اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتاپایاگیاتواس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔