پونچھ میں دو الگ الگ سڑک حادثوں میں 6افرادزخمی

پونچھ// سرحدی ضلع پونچھ کے منڈی اور کھنیترگائوں میںدو الگ الگ سڑک حادثوں میں 6افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق جموں پونچھ رکھنیترگائوںمیں  ایک مسافر بس اور مال بردار ٹرک کے مابین ہوئے آپسی تصادم کے دوران4مسافر زخمی ہوگئے ۔اس اتصادم کے دوران مال بردارٹرک سرنکوٹ کی جانب جانے والی ایک مسافرو بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں ان دوں گاڑیوں پر سوار چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں نے انھیں ضلع ہسپتال پونچھ پہنچایا جہاں ان کا ابتدائی علاج معالجہ کے بعد ایک شخص کو جموں میڈیکل کالج بہتر علاج کے لئے منتقل کیا گیا ۔اس حادثہ میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ستپال ولد ہتھورام،دیوجیت سنگھ ولد منوہر سنگھ ساکن پونچھ وارڈ نمبر 17 ،سریش کمار ولد شام لعل ساکن راجوری ڈرائیور اور زرینہ بی زوجہ فاروق احمد ساکن درہ بتائی گئی ہے۔ڈکٹراوں کے مطابق پونچھ میں زیر علاج سبھی زخمی خطرے سے باہر ہیں۔اس دوران پولیس نے بھی کاروائی شروع کر دی ہے۔اسی طرح تحصیل منڈی کے علاقہ تمرہ میں جمعہ کی شام ہوئے ایک سڑک حادثے میں 2افراد زخمی ہوگئے ۔مقامی ذرائع کے مطابق ایک وین زیر نمبر  UPBG 1701-کو پیش آئے حادثے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔حادثہ کے بعد دونوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے علاج و معالجہ کے لئے سب ضلع ہسپتال منڈی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو علاج و معالجہ کے بعد ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا جبکہ ڈاکٹروں کے جانب سے ان کی حالت ٹھیک بتائی گئی۔حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شاخت  ریاست علی ولد لیاقت علی اور دلشاد احمد ولد بندو ساکن اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے جو کہ چنڈک میںایک بیکری پر کام کرتے ہیں ۔ اس سلسلہ میں پولیس تھانہ منڈی میں ایک کیس بھی درج کر لیا گیا  ۔