پونچھ میں خون کے عطیہ کے سلسلہ میں بیداری پروگرام

پونچھ //دنیا بھر میں14جون کو عالمی یوم خون عطیہ کے طورپر منایا جاتا ہے۔ فوج کی جی آر جڑاں والی کی جانب سے اس روز کی مناسبت سے ہائیر سکینڈری سکول موہری گورسائی میں ایک بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل سید ناطق حسین شاہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شامل ہوئے جبکہ گاؤں کے معززین کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں۔ اس دوران مقررین نے خطاب کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ خون عطیہ کرنے کی اپیل کی۔مقررین نے کہا کہ یہ دن 14جون 1868 کوآسٹریلیا کے ڈاکٹر کارل لینڈ اسٹینئرکے یوم پیدائش کی مناسبت سے ہر سال14جون کو منایاجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کرنے سے انسان میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوتی ہے بلکہ وہ صحت مند رہتا ہے اور اسلئے خون عطیہ کر کے دوسروں کی جان بچانا ہم سب پر فرض۔