پونچھ میں جمعرات کی سہ پہر تیز ہوائیں اور بوندا باندی عوام کو گرمی سے راحت، اندھیرا چھاجانے سے کچھ وقت کیلئے گاڑیوںکی آمدورفت متاثر

 حسین محتشم

پونچھ//مرکزکے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے صدر مقام اور دیگر علاقہ جات میں جمعرات کی سہ پہر کو گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلیں اور ساتھ ہی بونداباندی ہوئی جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے راحت نصیب ہوئی۔ شہر اور مضافات کے کئی حصوں میں بارش ہوئی اور اندھیرا چھا گیا، جس سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ضلع کے کچھ حصوں میں جمعرات کی سہ پہر بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث دفاتر اور کام کی جگہوں سے گھروں کو جانے والے لوگ پھنس کر رہ گئے اور انھیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اس دوران بات کرتے ہوئے شہریوں نے کہاکہ بارش نے ان کو شدید گرمی سے نجات دلادی ۔