پونچھ میں بزرگوں و معذوروں کیلئے ووٹنگ کا انعقاد

حسین محتشم

پونچھ// 85 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں اور معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ ڈالنے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت پر ووٹنگ عملہ بدھ کو ان کی دہلیز تک پہنچا جہاں انہوں نے خوشی خوشی اپنا حق رائے دہی ادا کیا۔ بتا دیں کہ ایک شاندار اقدام کرتے ہوئے، الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے پہلی بار لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوران بزرگوں اور معذور افراد کو گھر پر ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی تھی جو اسمبلی انتخابات میں بھی عملایاگیا۔اس دوران 85 سال سے زیادہ عمر کے رائے دہندگان اور 40 فیصد بینچ مارک معذوری والے معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) نے گھر سے ووٹ ڈالے۔ اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے ایک بزرگ خاتون جنہوں نے اپنے گھر سے ووٹ ڈالا اور جنہوں نے اپنا نام فاطمہ بیگم بتایا نے کہا کہ یہ اقدام انتخابی عمل کی شمولیت اور رسائی کو یقینی بنانے اور جمہوری شراکت داری کو تقویت دینے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے گھر پر پوسٹل بیلٹ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور اس سہولت کے لئے الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا۔