پونچھ میں اے ٹی ایم جعلسازگرفتار

پونچھ //ضلع پولیس نے ایم ٹی ایم فراڈکے ایک کیس کو12 گھنٹوں کے اندر سلجھانے کادعویٰ کیاہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق محمداسلم و لد سلام دین ساکن ممن کوٹ چسانہ ساکنہ ریاسی نے پولیس سٹیشن پونچھ میں یہ شکایت درج کرائی تھی کہ جب وہ ایس بی آئی اے ٹی ایم پونچھ میں پیسے نکالنے کیلئے گیا،ایک نامعلوم شخص نے اس کااے ٹی ایم تبدیل کرلیااوربعدمیں 38ہزارروپے اس کے اکائونٹ سے نکالے گئے ۔پولیس نے معاملہ کوسنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری طورپرایف آئی آر نمبر دفعہ 420 آرپی سی کے تحت  184/2018ایف آئی آردرج کی اورتحقیقات شروع کرلی۔ایس ایچ او پونچھ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزم کودبوچنے میں کامیابی حاصل کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق فراڈکرنے والے کی شناخت کنوئیاں پونچھ کے ایک شخص کے طورپرہوئی ہے پولیس نے اسے گرفتارکرلیاہے اورتفتیش کے دوران ملزم نے اپناجرم قبول بھی کرلیااوراس کے قبضے سے پولیس نے رقم بھی برآمدکرلی ۔