عشرت بٹ
پونچھ//جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں ایک مشتبہ منشیات اسمگلر کو اس وقت گولی مار دی گئی جب وہ لائن آف کنٹرول(ایل او سی) کے ساتھ مشکوک انداز میں آگے بڑھ رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ سمگلر کو کھاری کرماڑہ سیکٹر میں ایل او سی پر تعینات فوجی جوانوں نے گولی مار دی۔ایس ایچ او پونچھ دیپک پٹھانیہ نے بتایا کہ سمگلر جس کی شناخت یاسر نذیر ساکن کھاری کرمارہ کے طور پر ہوئی ہے، زخمی ہوا اور بعد میں اسے علاج کے لیے جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ نوجوان کا تعلق اس نیٹ ورک سے ہوسکتا ہے جو منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ہے۔