پونچھ میں ایل او سی پر آر پار گولہ باری، کوئی نقصان نہیں

جموں// جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان شدید گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم کسی بھی جانب کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
ایک دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پونچھ کے بالا کوٹ سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے بلا کسی اشتعال کے بھارتی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری اور فائرنگ شروع کر دی۔
انہوں نے کہا کہ وہاں تعینات بھارتی فوج نے حملے کا بھر پور جواب دیا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر کے سرحدوں پر طرفین کے درمیان گزشتہ تین برسوں کے دوران زائد از ساڑھے آٹھ ہزار بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
وزارت امور داخلہ نے جموں کے ایک کارکن کی طرف سے دائر ایک آر ٹی آئی کے جواب میں انکشاف کیا ہے کہ یکم جنوری 2018 سے سال رواں کے ماہ جولائی تک جموں و کشمیر میں سرحدوں پر پاکستان نے 8 ہزار 5 سو71 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔