پونچھ میں آ رپار گولہ باری

پونچھ //پونچھ میں لگاتار دوسرے روز بھی ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا،تاہم اس دوران کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔سرکاری ذرائع نے بتایاکہ پیر کی شام 7بجے پاکستانی فوج کی طرف سے بھارتی فوج کی چوکیوں اور رہائشی علاقوں پر اندھادھند فائرنگ وگولہ باری کی گئی جس کا بھارتی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا ۔ذرائع نے بتایاکہ آخری اطلاعات ملنے تک فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا لیکن کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔