پونچھ میں آر پار فائرنگ

پونچھ// پونچھ میں کنٹرول لائن پر آر پار ہوئی مختصر گولی باری میں فوج کے ساتھ کام کررہے دو مقامی مزدور زخمی ہوگئے۔ پاکستانی رینجرس نے جمعرات کی صبح 11بجکر45منٹ پرپونچھ ضلع میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی لائن آف کنٹرول پرفوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے شدید فائرنگ شروع کی ۔ فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ سرحد پار سے فائرنگ کا سلسلہ صرف دس منٹ کے بعد رُ ک گیااور علاقے میں خاموشی چھا گئی۔اس واقعہ میں فوج کے ساتھ بحیثیت پورٹر کام کررہے محمد فاروق اور مشتاق احمد زخمی ہوئے۔