پونچھ میں انڈر 17 گرلز ہاکی مقابلے اختتام پذیر

حسین محتشم

پونچھ//محکمہ ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس پونچھ کے زیر اہتمام پونچھ میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ یو ٹی سطح کے انڈر 17 گرلز ہاکی مقابلے اختتام پذیر ہوئے۔اس سلسلے میں منعقدہ اختتامی تقریب میں زلی سپورٹس افیسر مول چند اتم مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے 6 اضلاع کے کھلاڑیوں کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ سب ہی کھلاڑیوں نے اپنا بہتر کیا جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں اس لئے اس سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ ڈی ایس ایس او پونچھ نے تمام مہمانوں، عہدیداروں اور مختلف محکموں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں پورا تعاون دیا جس کی وجہ سے ٹورنامنٹ کی کامیابی سے تکمیل ہوئی۔انہوں نے ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس راجندر سنگھ تارا، (جے کے اے ایس)، ڈپٹی ڈائریکٹر سینٹرل وائی ایس اینڈ ایس جتیندر مشرا (جے کے اے ایس) کا شکریہ ادا کیا جن کی رہنمائی اور سپورٹ کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ منعقد ہو رہے ہیں۔انہوں نے جے ڈی وائی ایس ایس جموں وید پرکاش کا بھی شکریہ ادا کیا۔بتا دیں کہ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ضلع پونچھ نے ضلع جموں کو یک طرفہ مقابلے میں 7-0 گول سے شکست دی۔ اکشرا نے چار گول کیے، حائقہ، رضا اور روزیہ نے ایک ایک گول کیا۔ اس موقع پر تمام زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسرز، پی ای ایم ،پی ای ٹی ،آر ای کے اور این وائی سی گراؤنڈز مین، ممتاز شہری اور تجربہ کار اسپورٹس پرسن موجود تھے۔ وجے کمار پی ای ایم نے اختتامی تقریب کی نظامت کی۔ آخر میں شرکاء میں ٹرافی اور میرٹ سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ میچوں کی امپائرنگ راجندر سنگھ طوفان ہرمک سنگھ، وکاس شرما، روچیکا شرما، سنیل رائنا، ریتک شرمانے کی۔