پونچھ میں انٹر ڈسٹر کٹ انڈ ر 19گرلز مقابلے اختتام پذیر

حسین محتشم

پونچھ//سپورٹس سٹیڈیم پونچھ میں انڈر 19 کی لڑکیوں کیلئے انٹر ڈسٹرکٹ ڈویژن سطح کے فٹ بال مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔اس تقریب کی میزبانی ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفس، پونچھ نے ڈائریکٹر یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر کے ذریعہ جاری 2024-25 کے مطابق کیلنڈر کے تحت کی۔ انٹر ڈسٹرکٹ ڈویڑن لیول کے فٹ بال مقابلے میں کل چار اضلاع نے حصہ لیا۔ فائنل میچ پونچھ اور کٹھوعہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں کٹھوعہ نے پونچھ کو 4-0 سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ یہ ٹورنامنٹ راجندر سنگھ تارا (جے کے اے ایس)، ڈائریکٹر جنرل یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس، جے کے یو ٹی کی سرپرستی میں منعقد کیا گیاجس کی نگرانی مول راج اتم DYSSO پونچھ نے کی، اس ایونٹ میں جموں کے مختلف اضلاع کی ٹیموں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔