پونچھ میں اضافی سیکورٹی فورس کی تعیناتی :ایس ایس پی

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے تمام قصبہ جات میں حساس مقامات پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی اضافی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔اس دوران بندشیں لگا کر کے ہر آنے جانے والی گاڑی پر کڑی نگاہ رکھی جا رہی ہے۔یوم جمہوریہ کے پیش نظر پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کومتحرک کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بر وقت نمٹا جاسکے۔ایس ایس پی پونچھ روہت بسکوترا نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا یوم جمہوریہ کی تقریبات سے قبل پولیس اور سیکورٹی کی جانب سے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں ہر جگہ ناکے لگاکر گاڑیوں کو چیک کیا جارہا ہے تاکہ کوئی بھی شر پسند کسی بھی واردات کو انجام نہ دے سکے۔انہوں نے کہا فورسز کو واضح احکامات صادر کئے گئے ہیں کہ کسی بھی امکانی گڑبڑی کو نپٹنے کیلئے اپنی بھر پور صلاحیت کا مظاہرہ کریں۔