پونچھ میں احتجاجی مظاہرہ

پونچھ//شام میںقتل عام کے خلاف پونچھ کی سماجی تنظیم  کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔ اس مظاہرہ کی قیادت تنظیم کے چیئرمین امتیاز احمد سلاریہ نے کی ۔ مظاہرین نے اقوام متحدہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانیت کے قتل عام کو فوری طور پر رکوایاجائے اور خاموشی توڑی جائے ۔مظاہرین نے کہا کہ تمام انسانیت سوز طاقتوں کے خلاف سیکولر ممالک کو اکٹھا ہوکر مظلوموں کا ساتھ دیناچاہئے ۔ مظاہرین میں سکھ نوجوان سبھا کے سربراہ گگن دیپ سنگھ، پلوندر سنگھ، پنٹو، کمل جیت سنگھ، موہت شرما، نشنت کمار، ابرار اختر، عمران غنی، شکیل احمد اور امتیاز حسین بھی موجود تھے۔