پونچھ مینڈھر سڑک کی منگناڑ کے مقام پر مرمت

پونچھ //پونچھ کے مقامی لوگوں نے محکمہ گریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ پونچھ مینڈھر سڑک پرمنگناڑ مسافر شیڈ تا سپربازار سڑک پرمرمت کا کام توشروع کیا گیا ہے لیکن مرمت کے دوران غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی کام کے دوران غیر معیاری ساز وسامان استعمال کیا جارہاہے جس کا کائی فائدہ نہیں ہے۔ سماج سیوا سوسائٹی کے صدر یوگل کشور نے بتایا کہ محکمہ گریف کی جانب سے فنڈز نکالنے کیلئے سڑک کی تعمیر میں غیر معیاری ساز و سامان استعمال کیا جارہاہے تاہم عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے سنجیدگی سے کام نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرمت میں سیمنٹ کا بہت کم استعمال کیا جارہا ہے جو کہ کچھ ہی عرصہ میں اکھڑ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑک کا کام گریف کی جانب سے کروایاتو جا رہا ہے لیکن کام میں گریف کا کوئی بھی افسر وہاں موجود نہیں رہتا ہے جو دیکھے کہ کیا کام صحیح ہو رہا ہے یا نہیں۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ گریف کا افسران کو ہدایت کریں کہ سڑک کا کام معیاری کروایا جائے۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر اسی انداز میں مرمت کا کام چلتا رہا تو وہ لوگ سڑک پر اتر کر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔