پونچھ قصبہ میں صفائی مہم چلائی گئی

پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندر جیت نے آزادی کا امرت مہواتسو کے زیراہتمام ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں منانے کے ایک حصے کے طور پر ڈی سی آفس سے پونچھ شہر تک صفائی کی خصوصی مہم کو جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پونچھ عبدالستار ، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ راجیش لکھن ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ظہیر احمد کیفی ، ڈی آئی او پونچھ ، سی ای او بلدیہ ، بلدیہ کا عملہ کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔ اس خصوصی صفائی مہم کا بنیادی مقصد میونسپل کونسل پونچھ کے تحت آنے والے علاقے کو صاف کرنا اورمکینوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنا اور کووڈ 19 وبائی امراض کے درمیان بیماری کی وجوہات کو روکنا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کی خصوصی مہم میں تعاون کریں اور شہر کو صاف ستھرا اور سرسبز بنائیں۔