حسین محتشم
پونچھ//پونچھ قصبہ اور گردونواح میں اوارہ کتوں کی بھر مار سے شہری پریشان ہیں۔جگہ جگہ گلی گوچوں اور سڑکوں پر کتوں کی ٹولیاں جمع رہتی ہیں جن کی وجہ سے بچوں،خواتین اور بزرگوں کا گزرنا محال ہو جاتا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے کتوں کی تعداد میں کمی لانے میں ناکام ہو رہے ہیں اور شہری اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔پونچھ شہر میں مقامی شہری اور دیہات کے رہنے والے ان کتوں سے کافی خوفزدہ ہیں۔ کچ مقامات پر کتوں کے کاٹنے کے واقعات بھی ہوچکے ہیں۔ آوارہ کتے اکثر و بیشتر گھروں، دکانوں ، پارکوں، میٹ کی دکانوں اور گندگی کے ڈھیروں کے ارد گرد دندناتے پھر رہے ہیں۔ شہریوں،سماجی،سیاسی اور مزہبی تنطیموں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو جلد از جلد اس کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پونچھ کے شہری بھی سکون سے اپنی زندگی گزار سکیں۔