پونچھ :عصمت دری کے معاملے میں تین گرفتار: پولیس

 
پونچھ//ضلع پولیس پونچھ نے پولیس تھانہ منڈی میں درج عصمت دری کے معاملے میں تین افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
 
ایک بیان میں، پولیس نے کہا کہ 11 مارچ کو پولیس تھانہ منڈی کو ایک خاتون (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی کہ 21 فروری کو گلتاج احمد سوم نامی ایک شخص محمد ایوب ساکن سیری چوہانہ نے اسے اپنے پاس آنے کے لیے بلایا۔ جہاں وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے۔
 
 پولیس نے متاثرہ کی تحریری شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی بہانے سے ملزم خاتون کو سیری چوہانہ گاوں کے ایک کھنڈر مکان میں لے گیا جہاں اس نے دو دیگر ملزمان جن میں اعجاز احمد ولد قیوم خان اور شکیل احمد ولد محمد یوسف ساکن سیری چوہانہ کو بلایا جہاں سب نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ اس دوران وہ اپنے ہوش کھو بیٹھی اور اگلے دن صبح ہوش میں آئی۔
 
 پولیس نے مزید کہا کہ متعلقہ جگہ سے نکلتے وقت ملزم نے اسے دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعہ کسی کو بتایا تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔
 
اس شکایت کی وصولی پر، پولیس نے کہا، ایف آئی آر نمبر 30/2022 زیرِ دفعہ 376-D/342/506 آئی پی سی کے تحت پولیس تھانہ منڈی میں درج کی گئی اور کیس کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے خود ایس ایچ او نے تحقیقات شروع کیں۔
 
پولیس نے مزید کہا کہ تفتیش کے دوران ملزمان کو پکڑنے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور بھرپور کوششوں کے بعد مذکورہ تینوں ملزمان کو کم سے کم وقت میں گرفتار کر لیا گیا۔