پونچھ ضلع کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا قہر جاری

پونچھ/ /جموں کشمیر کے دوسرے اضلاع کی طرح پونچ میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس دوران جمعرات اور جمعہ کی درمیان شب پونچھ ضلع میں ہوئی شدیدی بارشوں نے فصلوں کی تباہی مچادی ۔ضلع پونچھ کے حلقہ پنچایت ہاڑی لور میں  ہوئی بارشوں نے جہاں فصلوں کو شیدی نقصان پہنچایا وہی مختلف مقامات پر پسیان گر آنے کی وجہ سے بھی لوگوں کو از حد نقصان ہوا ۔اس دوران حلقہ پنچایت ہاڑی لور کی وارڈ نمبر5محلہ قریشیاں میں ایک پسی کی زد میں آکر محمد شریف قریشی نامی ایک مقامی شہری کے مکان پر پسی گرنے سے رہائشی مکان کا از حد نقصان پہنچا جبکہ محلہ قریشاں کی سینکڑوں ایکڑ زمینوں میں کھڑی  فصلیں تباہ ہو گئی۔اس دوران مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ اندرجیت سے اپیل کی ہے کہ وہ افسران کی ایک ٹیم تشکیل دیں جو پنچایت کا دورہ کر کے نقصانات کاتخمینہ لگائے گی اور اس کے بعد علاقہ کے کسانوں اور دیگر متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کی جائے۔سماجی و سیاسی کارکن محمدصادق قریشی نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے تقریبا تمام علاقوں میں بارشوں نے قہر مچا رکھا ہے۔انھوں نے کہا کہ وقفہ وقفہ سے ہونے والی بارشوں میں جہاں فصلوں کو از حد نقصان پہنچا ہے وہیں لوگوں کے رہائشی مکان پسیوں کی زد میں آکر تباہ ہورہے ہیں۔انھو نے بھی ضلع ترقیاتی کمشنر سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ لوگوں کو راحت پہنچانے کے سلسلہ میں اقدام اٹھائیں۔اُدھر سرحدی گائوں مالٹی میں بھی ایک نالے میں تغیانی آنے سے پانی فوج کی بینکروں کے ساتھ ساتھ لوگوں کے گھروں میںداخل ہوگیا ، جب کہ نالے کے تیزبہائوں نے سڑک اور مقامی بس اڈہ کو بھی از حد نقصان پہنچایا یہاں کے مقامی لوگوں نے بھی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نالے کے کناروں پر حفاظتی باندھ تعمیر کرائیں تاکہ سیلابی صورت حال کے دوران لوگوں کے گھرو، فوج کے بینکروں اور سڑک کو مزید نقصان نہ ہو۔