پونچھ سیکٹر میں گولہ باری

 موں // پونچھ کے شاہپور سیکٹر میں ایک بار پھر ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ اور گولہ باری اگلی چوکیوںپر کی گئی جس دوران کچھ مارٹر گولے نزدیک گائوں میں بھی گرے ۔ صبح سوا آٹھ بجے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہواجو اگلے ڈیڑھ گھنٹہ تک جاری رہا جس دوران دونوں ممالک کی فوج نے ایک دوسرے کو نشانہ بنایا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیںہوا۔